مجھے شوکت ترین پر رحم آتا ہے، فضل الرحمان

June 11, 2021


جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شوکت ترین پر ملبہ ڈال دیا گیا ہے، انھیں شوکت ترین پر رحم آتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی معیشت جمود کا شکار ہے اور آئندہ دو سال تک جمود کا شکار رہے گی۔

سر براہ جے یو آئی ف نے کہا کہ آئی ایف ایم صرف معیشت پر ہی نہیں ہماری طرز زندگی پر بھی گرفت مضبوط کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایسٹ انڈیا کمپنی بن کر ہماری آزادی چھین رہا ہے، غلامی میں معیشت ڈوبتی ہے، عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پسا ہوا ہے۔