ابوظبی: زائد المیعاد ویزے اور اقاموں کے حامل غیرملکیوں کیلئےخصوصی رعایت

June 11, 2021

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی نے زائد المیعاد ویزے اور اقاموں کے حامل غیر ملکیوں کیلئےخصوصی رعایت کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق زائدالمیعاد ویزے اور اقاموں کے حامل غیر ملکی مفت کورونا وائرس ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

امارتی محکمہ صحت کے مطابق ویکسین لگانے کا مقصد غیرملکیوں کی مشکلات میں کمی اور صحت کا تحفظ ہے۔