فرنچ اوپن، سیمی فائنل میں جوکووچ نے نڈال کو ہرا دیا

June 12, 2021


عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اسٹیفنوس سٹسی پاس نے الیگزینڈر زیوروف کو ہرادیا۔

گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل کل نوواک جوکووچ اور اسٹیفنوس سیٹسی پاس کے درمیان ہوگا۔

شکست کے بعد رافیل نڈال نے کہا کہ میں نے اپنی پوری اور بہترین کوشش کی لیکن کبھی آپ جیت جاتے ہیں اور کبھی آپ ہار جاتے ہیں،آج میرا دن نہیںتھا۔

رافیل نڈال نے جوکووچ کے ساتھ میچ کو اچھا قرار دیتے ہوئے انہیں جیت پر مبارک باد بھی دی۔