جی سيون ممالک نئی عالمی وبا سے بچنے کیلئے ایک حکمت عملی پر متفق

June 12, 2021

ترقی يافتہ ممالک کے گروپ جی سيون کے اجلاس کے آج دوسرے روز شرکا کے درمیان کسی نئی عالمی وبا سے بچنے کے ليے ایک متفقہ حکمت عملی پر اتفاق رائے ہو گیا۔

برطانيہ کے علاقے کاربِس بے میں گذشتہ روز شروع ہونے والے تین روزہ اجلاس میں آج شرکا کے درمیان کسی نئی عالمی وبا سے بچنے کے ليے ایک متفقہ حکمت عملی پر اتفاق ہوگیا۔

تاہم اس اجلاس کے فیصلے ’کاربِس بے ڈیکليريشن‘ کی تفصيلات کل جاری کی جائيں گی۔

اجلاس میں آج رکن ممالک نے غریب ممالک میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر میں مدد کے ’دوبارہ بنائیں بہتر دنیا‘ نامی امریکی پراجیکٹ پر بھی اتفاق کیا۔

یہ پراجیکٹ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوے (بی آر آئی) کے مقابلے میں لایا جارہا ہے۔

آج کے ديگر اہم موضوعات ميں چين اور روس کی وجہ سے لاحق چيلنجز بھی شامل ہيں۔

اجلاس کے پہلے دن رکن ممالک نے غريب ملکوں کے ليے کورونا ويکسين عطيہ کرنے کا اعلان کيا۔

کل اس اجلاس کا آخری دن ہے، جس ميں ماحولیاتی تبديليوں سے جڑے خطرات اور مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔