کراچی: بین الاقوامی فلائٹس کے آپریشن میں 80 فیصد کمی برقرار رکھنے کا فیصلہ

June 12, 2021

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بین الاقوامی پروازوں کے فلائٹ آپریشن میں کمی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بین الاقوامی فلائٹس کے آپریشن میں 80 فیصد کمی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز بین الاقوامی فلائٹس آپریشن صرف 20 فیصد تک جاری رکھیں گی۔

سی اے اے نے بین الاقوامی فلائٹس آپریشن سے متعلق نیا نوٹم جاری کردیا۔