نیب سکھر نے فرخ شاہ کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا

June 12, 2021

نیب سکھر نے فرخ شاہ کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق فرخ شاہ کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے 21 اپریل کو جاری کیے تھے، ریفرنس میں نامزد فرخ شاہ عبوری ضمانت پر تھے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق فرخ شاہ کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، فرخ شاہ کے نام پر کئی جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق خورشید شاہ پر دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں فرخ شاہ مرکزی ملزم ہیں۔