کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کی تدفین کردی گئی

June 13, 2021


کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کے چاروں افراد کو لندن اونٹاریو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کینیڈین حکام کے علاوہ مختلف رنگ، نسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

گزشتہ دنوں فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں مقتولین کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اظہار تعزیت اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کینیڈین وزیر خارجہ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔