کچہری میں بیوی کا شوہر پر تشدد

June 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے مین گیٹ کچہری میں فیاض احمد اپنی دوسری پسند کی شادی بشری ملک کے ساتھ کی جس کے سلسلہ میں وہ کچہری آیا ہوا تھا جہاں پہلی بیوی عاصمہ بی بی بھی موجود تھی جس نے فیاض احمد کو پکڑکر تھپڑوں کی بارش کردی اور مارپیٹ کرتی رہی، شجاعباد کچہری پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں میاں بیوی کو علیحدہ کرکے چھڑوا دیا، دوسری طرف کچہری میں پرانی رنجش پر ایڈووکیٹ ملک تنویر ڈوڑی نے کچہری میں آئے ہوئے سائل عاشق حسین بھلر کو مکوں، تھپڑوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔