سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے ہر حد تک جائیں گے، خرم نواز گنڈا پور

June 13, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ آج کل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزمان پنجاب حکومت کی حفاظت میں ہیں، دوست ناراض ہوں یا خوش سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئےہر حد تک جائیں گے، قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری 15 جون کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں دوپہر 2 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، 17 جون کو ناانصافی کے خلاف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ، انصاف ہماری واحد ڈیمانڈ ہے انھوں نے کہا 17 جون کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔