کورونا صورتحال: کویت میں غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی برقرار

June 13, 2021

کویت کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کی کویت آمد پر پابندی فی الحال برقرار رہے گی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کا مقصد ملک کو کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی عالمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اتوار کو کویت میں کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی اعلیٰ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔