اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے،علماء

June 14, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شاہدرہ لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت علماء کنونشن جامعہ قاسمیہ میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رابطہ کمیٹی کے اراکین مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار، مولانا شبیر احمد عثمانی، قاری محمد اقبال، مولانا زید معاویہ گجر، مولانا محمود الحسن قاسمی، مولانا آصف مغل، مولانا محمد شکیل احمد نفیسی، مولانا سید جنید بخاری، مولانا محمدبلال ودیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام بنیادی اور مرکزی نقطہ ہے،پورے اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے۔پیررضوان نفیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کی برکت کی وجہ اسلام کی تمام تعلیمات محفوظ ہیں اور امت مسلہ ہمیشہ اس عقیدے کے تحفظ لیے حساس رہی ہے۔ مولانا عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کا فریضہ جاری رکھیں گے۔آئین کی دفعہ 295-Cتحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔ کنونشن میں وقف املاک ایکٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ وقف املاک ایکٹ سراسر انسانی اور شہری حقوق کیخلاف ہے۔