بجٹ‘ریلوے پریم یونین کا17جون سے احتجاجی مظاہروں کااعلان

June 14, 2021

لاہور( جنرل رپورٹر )ریلوے پریم یونین نے وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد عبوری اضافہ مسترد کرتے ہوئے17جون کو ملک بھرمیں ڈویژنل ہیڈکوارٹرزپراحتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا ۔پریم یونین کے رہنمائوں چیئرمین ضیاء الدین انصاری، شیخ محمد انور،جنرل سیکرٹری خیرمحمدتونیو، چوہدری محمود الاحد اور خالدمحمودچوہدری نے بتایاکہ اگر انہوں نے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ والے بجٹ کی منظوری دی توآئندہ الیکشن میں انہیں کوئی بھی سرکاری ملازم ووٹ نہیں دے گا ۔