عاصم اظہر ہر بات دل پر نہیں لیا کریں: یشمیٰ گل کا مشورہ

June 14, 2021

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ یشمیٰ گل نے گلوکار عاصم اظہر کو ہر بات دل پر نہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ یشمیٰ گل نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشنَ کرکٹ‘ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان شہزاد اقبال کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

دورانِ پروگرام یشمیٰ گل نے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تنازعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر میری دوست نہیں ہے جبکہ عاصم کو مشورہ دوں گی کہ ہر بات دل پر نہیں لیا کریں۔

یشمیٰ گل نے کہا کہعاصم اظہر اور ہانیہ عامر کو مشورہ دوں گی کہ وہ جلد از جلد اپنے درمیان جاری اس تنازعے کو ختم کردیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں پشاور زلفی کو پسند کرتی ہوں اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کو ہی سپورٹ کررہی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہمیں شعیب ملک کی فین ہوں جبکہ عبدالرزاق آپ بہت اچھے انسان ہیں۔

اُنہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے کہا کہمیں شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر ایکٹنگ کرتی تھی،گھر والے بہت سخت تھے، مشکل سے ایکٹنگ کی اجازت ملی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا سے سائیکلوجی میں ماسٹرز کیا، والدین سے کہا پڑھنے کے بعد مجھے اداکاری کرنا ہے۔

یشمیٰ گل نے یہ بھی کہا کہ اداکاری میں سائیکالوجی معاون ثابت ہوتی ہے جبکہ میں نے بطورسائیکلوجسٹ اسپتال میں کام بھی کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مثبت کردار ادا کرناچاہیے جبکہ اکثر منفی کرداروں کی وجہ سے ہمیں منفی پیغامات بھی آتے ہیں۔

میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آنکھیں بڑی ہونے کی وجہ سے دوست مذاق کرتے ہیں جبکہ آج میں اپنی آنکھوں کا صدقہ دوں گی۔

اُنہوں نے ڈراموں میں دکھائے جانے والے کرداروں کے حوالے سے کہا کہجب تک آپ دکھاؤ گے نہیں کہ بُرے کے ساتھ بُرا ہوتا ہے تو نئی نسل کیسے سیکھے گی۔

یشمیٰ گل نے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے لیے شیلٹر کھولنے کا سوچ رہی ہوں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے گاؤں میں لوگ انہیں شایان کہتے ہیں۔