نئی اسرائیلی حکومت سے خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی میں تبدیلی کی توقع نہیں، ایران

June 14, 2021

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت سے خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی میں تبدیلی کی توقع نہیں۔

ایرانی سرکاری ترجمان نے تہران سے جاری اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کے دشمن چلے گئے، طاقتور ایران اپنے مقام پر ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل میں بن یامین نیتن یاہو کے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی پارلیمان نے اتوار کو نئی اتحادی حکومت کے قیام کی منظوری دے دی۔

انتہائی دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے، معاہدے کے تحت دو سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم بنیں گے۔