مجید نیازی کی اپوزيشن رہنماؤں پر ہوٹنگ کی ایک اور ویڈيو

June 14, 2021


تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مجید نیازی کی اپوزيشن رہنماؤں پر ہوٹنگ کی ایک اور ویڈيو سامنے آگئی۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس ميں اپوزيشن رہنماؤں پر ہوٹنگ کرنے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی، مجید نیازی آج بجٹ پر بحث کے اجلاس میں شہباز شریف پر ہوٹنگ کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وفاقی وزير علی امین گنڈا پور اس انداز سے لطف اندوز ہورہے ہيں۔

اس سے پہلے گیارہ جون کو بجٹ اجلاس میں بھی مجید نیازی نے بلاول بھٹو پر ہوٹنگ کی تھی۔