کینیڈا میں پاکستانی فیملی قتل کیس، مقدمے میں دہشت گردی دفعات شامل

June 14, 2021

کینیڈا میں پاکستانی فیملی کو ٹرک سے کچلنے والے ملزم نیتھنیل ولٹمین کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی ہوئی ۔عدالت نے مقدمے دہشت گردی کی دفعات کا بھی اضافہ کردیا۔

ملزم نیتھینیل ولٹمین کی جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی ہوئی۔

عدالت نے 4 افراد کے قتل کے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا۔

کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کے چاروں افراد کو لندن اونٹاریو میں گذشتہ روز سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کینیڈین حکام کے علاوہ مختلف رنگ، نسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔