جنوبی کوریا میں کورونا اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کی کامیابی کا اعلان

June 14, 2021

جنوبی کوریا کی دوا ساز کمپنی نے کورونا اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے تیسرے مرحلے کے عالمی ٹرائلز کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔

کمپنی نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کورونا میں مبتلا 70 فیصد سے زائد مریضوں میں اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ سے شدید علامتوں میں کمی آئی، جب کہ ریکوری پیریڈ بھی کم ہوا۔

ٹرائل میں جنوبی کوریا، امریکا، اسپین، رومانیہ سمیت 13 ملکوں سے ایک ہزار 315 رضاکار شریک ہوئے۔