محمد سلیم خان ڈائریکٹر پریس انفارمیشن مقرر

June 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے سینئر ڈائریکٹر محمد سلیم خان کو ڈائریکٹر پریس انفارمیشن مقرر کردیا گیا ہے،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،محمد سلیم خان پریس سیکریٹری گورنر سندھ،ڈائریکٹر ایڈمن،افسر تعلقات عامہ گورنر سندھ،افسر تعلقات عامہ وزیر اعلی سندھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔