سونیا حسین کے عمران خان کیلئے ’فُل مارکس‘

June 15, 2021

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان بہت پسند ہیں اور عمران خان ہی پاکستان کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو پورے دس میں سے دس نمبر دیں گی چاہے وہ کچھ بھی کہیں، وہ جو بھی کہیں گے دل سے ہی کہیں گے۔

سونیا حسین نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کرکٹرز شعیب اختر، عمران خان، وسیم اختر، شعیب ملک اور عبدالرزاق کی تعریف بھی کی اور بتایا کہ وہ ان سب کی مداح ہیں۔

عمران خان کے علاوہ انہوں نے ملک کے دیگر سیاستدانوں پر بھی تبصرہ کیا، سونیا حسین نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اچھے انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے لاہور کا نقشہ بدل دیا اس لیے پسند ہیں۔

سونیا حسین نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر تنقید سے نمٹنے کے لیے بہترین پالیسی نظر انداز کرنا ہے کیونکہ لوگوں کو سمجھنے میں ابھی وقت لگے گا۔ ‘

اداکارہ نے کہا کہ میں حیرت زدہ ہوں کہ کیا ہمارے ملک میں کہنے کیلئے کیا کوئی اچھی چیز نہیں بچی، لوگ سوشل میڈیا کو ایک کھلونا سمجھتے ہیں کیونکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق وہاں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔