• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر بول پڑیں

اداکارہ سونیا حسین نے کرکٹر شعیب ملک سے شادی اور اسی قسم کی بےبنیاد خبروں کی وضاحت کردی۔

سونیا حسین نے حال ہی میں احسن خان کے شو میں کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ شرکت کی تھی جس میں انہوں نے شعیب ملک کے ان کے گھر آکر ڈنر کرنے کے حوالے سے بتایا۔

سونیا نے بتایا کہ ’جب شعیب ملک اُن کے گھر کھانے پر آئے تھے تو اُن کی والدہ اس بات سے بے خبر تھیں کہ شعیب ملک شادی شدہ ہے، سونیا نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے شعیب ملک کو پسند کر لیا تھا اور اُنہیں شعیب سے شادی کے لیے راضی بھی کرنے لگ گئی تھیں، اُن کی والدہ کا کہنا تھا کہ لڑکا بہت اچھا ہے۔‘

اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں گردش کررہی تھیں جس پر ان سونیا حسین نے واضح موقف پیش کیا ہے۔

سونیا نے انسٹاگرام سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک اسٹوری میں لکھا کہ وہ شرطیہ کہہ سکتی ہیں کہ ہم سب کی والدہ ہمارے اچھے دوستوں سے مل کر اپنا کوئی دلچسپ تبصرہ پیش کرتی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ شو میں کی گئی میری بات کو اب توڑ مروذڑ کر پیش کیا جارہا ہے، اور بلاوجہ ہی ایک سنجیدہ خبر بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب بھی میرے بہترین دوست ہیں۔

اداکارہ نے یہ درخواست بھی کی کہ سیاق و سباق سے ہٹ کر خبر بنانے سے گریز کیا جائے یہ لوگوں کی زندگی میں بدترین اثر ڈال سکتا ہے۔

تازہ ترین