بال کٹوانے پر کوئی پچھتاوا نہیں: علیزے شاہ

June 15, 2021

اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں بال کٹوا کر چھوٹے کروانے پر کوئی پچھتاوا نہیں البتہٰ کبھی کبھار وہ اپنے لمبے بالوں کو یاد کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بال کٹوانے پر پچھتاوے کے حوالے سے ایک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں کو پُرسکون ہونے کی ضرورت ہے۔‘

اداکارہ نے واضح کیا کہ میں اپنے بال کٹوانے پر پچھتا نہیں رہی بس کبھی کبھی اپنے بالوں کو یاد کرتی ہوں۔

گزشتہ روز علیزے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اسٹوری میں بالوں کے حوالے سے ایک خصوصی میم شیئر کی تھی۔

میم میں دِکھایا گیا تھا کہ ایک لڑکی کے بال بہت لمبے اور خوبصورت ہوتے ہیں اور جب وہ اُنہیں کٹوا دیتی ہے تو اُنہیں بہت زیادہ دُکھ ہوتا ہے۔

علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی میم میں کہا گیا تھا کہ ’جب آپ اپنے بال کٹوا دیں اور پھر آپ کو بعد میں اندازہ ہو کہ آپ کے لمبے بال زیادہ اچھے تھے۔‘

اداکارہ کی اس میم سے اخذ کیا گیا تھا کہ جیسے وہ اپنے لمبے بال کٹوانے پر پچھتا رہی ہیں اب انہوں نے اس کی وضاحت کردی ہے۔