• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ اور نعمان سمیع نے راہیں جدا کرلیں؟

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ اور نئے اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا جس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام و خاص تھے، دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکھٹے دکھائی دیتے تھے۔

کچھ عرصہ قبل نعمان نے علیزے کو اپنی پُرخلوص دوستی کا یقین دلاتے ہوئے انسٹا پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ تم نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر اچھے برے وقت میں ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا، چاہے کچھ بھی ہو۔‘


پوسٹ کے ردعمل میں علیزے شاہ کا کہنا تھا ’میرے پاس زیادہ کہنے کو کچھ نہیں لیکن تم میرے لیے اللّٰہ کی طرف سے نعمت ہو۔‘

View this post on Instagram

Will you stay with me under the silver light of the moon ?

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on


متعدد مرتبہ علیزے بھی نعمان کو ٹیگ کرتے ہوئے مبہم پوسٹ شیئر کرتی رہی ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جاتا تھا کہ دونوں کی دوستی جلد کسی دوسرے رشتے میں تبدیل ہوجائے گی۔

 علیزے شاہ نے نعمان سمیع سے اظہارِ محبت بھی کیا تھا، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا تم چاند کی چاندنی میں میرے ساتھ رہو گے؟ علیزے شاہ کے ’پرپوزل‘ کے جواب میں نعمان سمیع نے فوری ہاں کردی تھی۔

اب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا ہے جس سے کے بعد سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

علیزے کی حالیہ پوسٹ پر بھی  کہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی لُک کے ساتھ نئی شروعات کی ہے، اداکارہ کا کیپش بھی کچھ اسی متعلق ہے۔


انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی پالتو بلی کو اٹھائے ایک پوسٹ کی جس کے کیپشن میں معروف امریکی سنگر کیٹی پیری کے گانے ’وائڈ اویک‘ کا انتخاب کیا جو مارچ 2012 میں ریلیز ہونے والے اسٹوڈیو البم ’ٹین ایج ڈریم‘ میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ دونوں حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام رتے دکھائی دئیے تھے۔

علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پزیرائی ملی۔

تازہ ترین