علیزے شاہ کا ساحل پر رقص، ویڈیو وائرل

June 15, 2021

اداکارہ علیزے شاہ کا بلی آئیلش کے نئے گانے ’لوسٹ کاز‘ پر ساحلِ سمندر پر کیے گئے ڈانس مووز کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر نیلی ٹاپ اور جینز میں ملبوس ساحلِ سمندر پر کھڑے ایک ویڈیو شیئر کی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے بلی آئیلش کے گانے کا نام لکھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج کل وہ اس گانے کے سحر میں مبتلا ہیں۔

کندھے تک آتے بالوں میں علیزے شاہ کی انگریزی گانے میں ڈانس ویڈیو مداحوں کو خوب بھا رہی ہے۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر اب تک بےشمار لوگ تعریفی تبصرے کرچکے ہیں۔