این ٹی ڈی سی کے 220 کے وی گرڈ اسٹیشنز کی استعداد بڑھانے کیلئے 3 معاہدوں پر دستخط

June 16, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے میسرز سیمنز کے ساتھ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں موجود 220 کے وی گرڈ سٹیشنز پر آگمینٹیشن اور ایکسٹینشن کے کام کے لئے 3معاہدوں پر دستخط کئے۔ ان معاہدوں کو ورلڈ بینک کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ جن کی کل لاگت 4.06 ارب روپے ہے۔ معاہدوں پر منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب اور منیجنگ ڈائریکٹر سیمنز (پاکستان) مارکس سٹروہمیر (Markus Strohmeier) نے دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے کہا کہ این ٹی ڈی سی ملک بھر میں اپنے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی استعداد کو بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے کےلئے پُرعزم ہے۔