سندھ حکومت کا سانحہ گھوٹکی اور خضدار کے متاثرین کی مالی مدد کا اعلان

June 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سےسانحہ گھوٹکی اور خضدار کے متاثرین کی مالی مدد کا اعلا ن ۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر گھوٹکی ریلوے حادثے اور بلوچستان کے علاقے خضدارسانحے کے جاں بحق افراد کے لوا حقین کو فی کس پانچ لاکھ اور زخمیوں کوایک ایک لاکھ رو پے دیئے جائیں گے۔