انگلینڈ، گلوسٹر شائر کا بچہ 69 ارب 30 کروڑ کا مالک

June 16, 2021

کراچی(نیوزڈیسک)جنوب مغربی انگلینڈ میں خوش قسمت بچے کی قسمت کھل گئی اور وہ315 ملین ڈالرز ( 69ارب 30کروڑ پاکستانی روپے) کا مالک بن گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوسٹرشائر نامی جنوب مغربی کائونٹی میں یہ بچہ 40بیڈ کے مینشن کا وارث ہے۔

ڈیوک آف بیفورٹ ٹائٹل بیڈمنٹن اسٹیٹ اور 315 ملین برطانوی پائونڈ(69 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے)کا وارث ہے۔بوبی اور اس کی بیوی لوسی یارکی-لانگ کی خبریں برطانوی میڈیا میں سامنے آئیں اور ان کے بچے کی خبر پھیل گئی۔69 سالہ ڈیوک آف بیفورٹ نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں اب پہلی بار دادا بن چکا ہوں۔

بوبی اور لوسی نے اپنی شادی خاندان کے 52 ہزار ایکڑ پر بنے40 بیڈ والے گلوسٹر شائر مینشن پر پچھلے سال منائی تھی۔اس تقریب میں صرف 40 خاندان نے شرکت کی تھی،یہاں شہزادہ چارلس،ولیم اور ہیری پولو کھیلنا پسند کرتے تھے۔