اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد منفی رحجان، 94 پوائنٹس کی کمی

June 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کی خاطر فروخت کادبائو رہا ، مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد منفی رحجان دیکھنے میں آیا ، کے ایس ای100انڈیکس میں 94پوائنٹس کی کمی ہوئی، 58.80 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 12ارب 61 کروڑ 39 لاکھ روپے کی کمی ، تاہم کاروباری حجم میں 0.55فیصد کم معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔