امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کا روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے روسی صدارتی محل کریملن کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کے مشیروں نے صدر پیوٹن کو یوکرین سے ہونےوالی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔
کریملن کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے اپنی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا بتایا تو ٹرمپ بہت حیران ہوئے، پیوٹن نے امن کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ کام جاری رکھنے کا بتایا۔
کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرینی حملے کے بعد روس کے مؤقف پر نظرثانی کرنے سے بھی آگاہ کیا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔