ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنےپر 11افرا د گرفتار،گرانفروشی پر 6دکانیں سر بمہر

June 16, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی ضلعی انتظامیہ نے منگل کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنےپر 11افرا دکو گرفتار کر لیا جبکہ گراں فروشی پر 6 دکانیں سیل کر د یں۔قواعد خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر67ہزار 500روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔