مریم نواز کی خوبصورتی کے چرچے

June 16, 2021

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے منفرد اسٹائل اور خوبصورتی نے سوشل میڈیا صارفین کو دیوانہ بنادیا۔

گزشتہ دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک عریبہ نامی صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جو کہ مریم نواز کی مخلتف تصویروں کی مدد سے بنایا گیا ہے۔


فوٹو کولاج میں استعمال کی گئی تصویروں میں مریم نواز نے نیلے رنگ کے مختلف شیڈز کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔

عریبہ کی پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کی خوبصورتی اور اسٹائل کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

حفظہ چوہدری نامی صارف نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کی اسٹائلنگ بہت زبردست ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’مریم نواز بہت خوبصورت ہیں اور مجھے ان کا اسٹائل بھی بہت پسند ہے۔‘

ماہی چوہدری نامی صارف نے کہا کہ ’مریم نواز سیاست کی دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ہیں۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’مجھے مریم نواز کے جوتے کی کلیکشن بہت پسند ہے۔‘

سندس نامی صارف نے کہا کہ ’مجھے یہ خاتون بہت پسند ہیں، خاص طور پر ان کی ڈریسنگ۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں مریم نواز کی خوبصورتی اور اسٹائل کی تعریفیں کی جارہی ہیں تو وہیں بنتِ حیا نامی صارف نے کہا کہ ’مریم نواز حنا ربّانی کا اسٹائل کاپی کرتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اُن کا شمار پاکستان کی خوبصورت سیاستدان خواتین میں ہوتا ہے۔