پاک فضائیہ کے5 ایئر آفیسرز کی ایئروائس مارشل کےعہدوں پر ترقی

June 17, 2021

اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ کے 5 ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل شکیل صفدر، ائیر وائس مارشل عامرشہزاد، ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، ائیر وائس مارشل محمد اجمل خان اور ائیر وائس مارشل محمد احسان الحق شامل ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل شکیل صفدر نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پی اے ایف ائیر وردینس سرٹیفیکیشن اتھارٹی) خدمات سرانجام دیں۔ ائیر وائس مارشل عامرشہزاد ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) تعینات رہے۔ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان نے بطور کمانڈنٹ کمبیٹ سپورٹ ، پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کورنگی کریک خدمات سرانجام دیں۔