اپوزیشن جتنا مرضی واویلا کرلے، حکومت مدت پوری کریگی، فواد چوہدری

June 17, 2021

وہاڑی (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات فوادچوھدری نے کہاہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی واویلا کرلے،حکومت اپنی5سالہ مدت پوری کرے گی ،پاکستان کی ترقی کا جو سفروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری ہے مزیدمستحکم ہوگا،اپوزیشن نے گزشتہ سالوں سے ہمیشہ حکومتی اقدامات کی مخالفت کی تاہم ہم پاکستان کی عوام کی خدمت کاجومشن لیکرچلے ہیں اسے ضرور پورا کیا جائیگا، میڈیاہماری آنکھیں اورکان ہے ان کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھارہے ہیں صحافی برادری کی فلاح وبہبودکیلئے بھی کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی ،گزشتہ روز وہاڑی پریس کلب کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے جوپاکستانی معیشت کونقصان پہنچایااورملک کوقرضوں کے بوجھ تلے دبادیا اس مشکل سے نکلنااتنااسان نہیں تھااس کے باوجودوزیراعظم عمران خان کے ویژن اوربہترین حکمت عملی سے آج دیکھ لیں کہ پاکستان کی معیشت اس کی جی ڈی پی کاگراف اوپرجارہاہے ، ایسامتوازن اورعوام دوست بجٹ کوئی بھی سابقہ حکومت پیش نہیں کرسکی ۔