پریانکا چوپڑا والدہ سے ملنے کیلئے بیتاب

June 17, 2021

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے والدہ کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے جلد ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک محبت بھرا ویڈیوپیغام شیئر کیا ہے ۔


پریانکا چوپڑا نےویڈیو پیغا م شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو ماں۔‘

انہوں نے والدہ کی سالگرہ کی ماضی کی تقریبات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ کا خصوصی دن مل کر منانا بہت یاد آرہا ہے ۔ ‘

والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پریانکا نے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں ، جلد ہی آپ سے ملوں گی۔‘

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے شوہر، امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ امریکا میں مقیم ہیں۔