• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا والد کو یاد کر کے افسردہ

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے والد کے ساتھ گزارے ہوئے بچپن کے خوبصورت لمحوں کو یاد کرکے افسردہ ہوگئیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ ایک خوبصورت یادگار تصویر شیئر کی، جس میں اداکارہ اپنے والد کے ساتھ گنگناتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

اس پوشٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’بھولنا اتناآسان نہیں ہے ، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘


پریانکا چوپڑا نےبچپن کی اس تصویر کے بارے میں بتایا کہ ’جب میں چھوٹی تھی تو میری اور میرے والد کی بہت اچھی بنتی تھی، جب بھی وہ آرمی کلب میں پرفارم کرتے تھے تو وہ اپنا پہلا گانا میرے ساتھ میری آنکھوں میں دیکھ کر گاتے تھے ۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’جب میں پانچ سال کی تھی تو نئے سال کی شام کو وہ ایسا کرنا بھول گئے تو میں نے غصے میں وہاں سے جانے لگی تو والد نے اسٹیج سے چھلانگ لگا کر مجھے اپنے ساتھ اسٹیج پر لےگئے اور میرے لیے ایک نظم گنگنائی اور میری ناراضی ختم ہوگئی۔‘

خیال رہے کےاداکارہ پریانکا چوپڑا کے والد ڈاکٹر اشوک چوپڑا انڈین آرمی میں فزیشن تھے جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 10 جون 2013 کو انتقال کرگئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید