• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکاچوپڑا کو نئی تصویر میں پہچاننا مشکل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نئی سیریز کی شُوٹنگ کے دوران لی گئی سیلفی میں پہچاننا مشکل ہوگیا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں امریکی سیریز کی عکسبندی کے دوران فیس ماسک لگائے ایک تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تصویر کو اپنی پسند سے مداح کیپشن دیں۔

اپنی اسٹوری میں مختلف ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سیٹ پر موجود ہیں۔انہوں نے ہیش ٹیگ ’سیٹ لائف‘ کا استعمال بھی کیا۔

یاد رہے کہ پریانکا ان دنوں اپنی نئی فلم’ٹیکسٹ فور یو دیئر‘ کی شوٹنگ کے بعد اپنے نئے شو سیٹاڈل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین