مریم نفیس نے پارلیمنٹ میں ہونے والی بدنظمی کی مذمت کردی

June 18, 2021

کراچی (آئی این پی) اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ میں ہونے والی بدنظمی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں ہونے والی تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکاروں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔اداکارہ مریم نفیس نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سیاستدانوں کو جانوروں اور جوکروں سے بھی بدتر کہا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نفیس نے کہا کہ جو کتابیں اچھال اچھال کر پھینکی جارہی تھیں ان پر پاکستان لکھا تھا۔انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ʼہم ایک ہولناک قوم ہیں جو آپ کے دیے ہوئے تحفے کو یوں برباد کررہے ہیںʼ۔اداکارہ نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ ممبران کو جوکروں اور جانوروں سے بدتر قرار دیا۔