بجٹ سے لوگوں کی توجہ بٹانے کیلئے نیا کھیل کھیلا گیا ہے، فائق شاہ

June 18, 2021

پشاور(وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ غربت، افلاس جہالت اور کرپشن کیخلاف لڑنے کا دعویٰ کرنے والے ایوان میں معرکہ آرائی کر رہے ہیں، تمام تقدس، عزت اور اخلاق و قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں بجٹ سے لوگوں کی توجہ بٹانے کیلئے نیا کھیل کھیلا گیا ہے محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کسی عوامی توقعات پر پورے نہیں اترے، یہ فرسودہ اور گلا سڑا نظام کیسے چلے گا۔ جمہوریت کے نام پر آمریت اور اجارہ داری، اقتدار اور طاقت کی ہوس نے عوام کا اعتبار چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ جیسا اہم اور تجاویز چھوڑ کر معرکہ آرائی شروع ہو گی۔، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفصیلات پیش کریں آخر انصاف کیوں نہیں دیا جاتا۔