بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر ہے، ثمر ہارون بلور

June 18, 2021

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثمرہارون بلور کا کہنا ہے کہ بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر ہے، پہلے بھی توقعات نہیں تھیں اب بھی نہیں ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ تضحیک آمیز رویے پر بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔

ثمر بلور نے کہا کہ اسپیکر نے اے این پی سے بجٹ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی، اے این پی پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دے گی۔

رکن اسمبلی ثمر بلور نے کہا کہ بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر ہے، پہلے بھی توقعات نہ تھیں اب بھی نہیں ہیں۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز نہیں ملے تحفظات تو ہیں، بجٹ کو تفصیل سے دیکھنے کے بعد پیر کو اس پر بات کریں گے۔