لاہور: مالک مکان پر کرائے دار کی فائرنگ، 2 سالہ بچی جاں بحق، 3 افراد زخمی

June 18, 2021

لاہور میں کرائے دار نے مالک مکان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ شاہدرہ کے علاقے میں پیش آیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کرائے دار نے مالک مکان کی فیملی پر فائرنگ کی، جس میں مالک مکان، اس کی بیوی اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ اس کی 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے مالک مکان پر کرائے کا گھر خالی کرنے کا کہنے پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔