کشمیر پریمیئر لیگ: گولڈ کیٹیگری کرکٹرز کی فہرست جاری

June 19, 2021

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )کشمیر پریمیئر لیگ نے گولڈ کیٹیگری کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن تیمور خان کے مطابق ڈرافٹنگ کے ذریعے ٹیمیں گولڈ کیٹیگری میں سے12 کھلاڑی منتخب کرینگی ۔ فہرست میں آل رائونڈر حماد اعظم، دانش عزیز، اویس ضیاء، سلمان ارشاد ودیگر شامل ہیں۔