ترک اداکار انگین التان سے فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر ٹک ٹاکر گرفتار

June 19, 2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف ضمیر ٹک ٹاکر اور ریکارڈ یافتہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ ملزم کے گھر سے بلیو لائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف ترک اداکار کی درخواست پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کے مطابق ترک اداکار نے بذریعہ ای میل آئی جی پنجاب کو درخواست بھیجی تھی۔ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کاشف کے خلاف سیالکوٹ اور لاہور میں فراڈ کے6مقدمات بھی درج ہیں۔ واضح رہے کہ ملزم نے9کروڑ روپے کے جعلی چیک اور ڈرافٹ بناکر ترکی بھیجے تھے۔