MQM ،PP ،PTI ، PSP کارکنان فنکشنل لیگ میں شامل

June 19, 2021

کراچی(جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی زراعت کا پانی خود چوری کررہی ہے،نئے صوبے بنانے کی باتیں کرنے والوں کے چہرے بےنقاب ہوگئے،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں ایم کیو ایم پاکستان،پیپلز پارٹی،پی ایس پی،پی ٹی آئی،جی یو آئی،اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کرلی۔فنکشنل لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے کہا کہ آج ہماری پارٹی میں عوام کی شمولیت بڑی کامیابی ہے، پیر صاحب پگارا کا’’ متحد سندھ مظبوط پاکستان‘‘ کے نعرے سے کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بنے گا، قبل ازیں برکت بلوچ سابق یونٹ انچارج ایم کیو ایم پاکستان،نعمان عزیز سابق یونٹ انچارج،پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نائب صدر اسامہ ظفر،پیپلز پارٹی کے رہنما پیر محمد،عبیداللہ،فضل خان،تنویر تنو ،جی یو آئی کے رہنما محمد زاہد،یوسف خان،ارشاد احمد،اے این پی کے خالد خان،رشید خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔