واسا حسن پروانہ سب ڈویژن کی انتظامی نااہلی، مکینوں کو سیوریج مسائل کاسامنا

June 19, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) واسا حسن پروانہ سب ڈویژن کے SDO شعیب احمد کی انتظامی نااہلی کی وجہ سے ملز پھاٹک اور اس کے ملحقہ علاقے سیور مسائل کی وجہ سے شدید تعفن کی لپیٹ میں ہیں۔ شعیب احمد جو کہ واسا میں بطور سب انجینئر کام کر رہا ہے اس SDO کا اضافی چارج دیا گیا ہے سیور مین پورے دن میں 2سے 3 سیور مسائل حل کر کے چلے جاتے ہیں، ان سب معاملات کی وجہ سے ملز پھاٹک ، پرانی انار کلی اور ملحقہ علاقہ مکین شدید تعفن میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں گذشتہ دنوں ہونے والی بارش کے بعد علاقہ کی مختلف گلیاں سیوریج کے پانی سے بھری پڑی ہیں ،علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر، کمشنر ملتان اور ڈی جی MDA سے مطالبہ کیا ہے کہ SDO شعیب احمد اور دیگر نااہل حکام کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اہل افسران کو تعینات کیا جائے