منشیات کے استعمال میں اضافہ

June 20, 2021

پاکستان کوجہاں معاشی بدحالی اور دیگر مسائل کا سامناہے وہاں ایک اہم مسئلہ نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتےہوئے استعمال کا ہے، نوجوان مستقبل کے معمار ہیں ان میں نشہ کی لت ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنا بہت ضروری ہے۔ ملک میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جن میں بڑی تعداد21سال سے 30سال کے نوجوانوں کی ہے۔ منشیات میں چرس کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔ لاعلمی کی بنیاد پر چرس کو ایک بے ضرر نشہ سمجھا جاتا ہےجبکہ حقیقت یہ ہے کہ 90فیصد افراد نے نشے کا آغاز چرس سے کیا، چرس سے انسان کی سوچنے کی طاقت متاثر ہوتی ہے۔نوجوان جب چرس کا نشہ کرتے ہیں تو ان میں سیکھنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہےاور وہ دیگر جسمانی امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔پالیسی ساز اداروں کو منشیات کے خاتمے کے لئے سخت ترین قوانین بناناہونگے۔
(تابہ صغیر احمد۔کراچی)