کوئٹہ: 18 جون کو بکتر بند سے اراکین اسمبلی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، قائد حزب اختلاف

June 20, 2021

قائدِ حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سنکدر نے اسپیکر اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ 18 جون کو بکتر بند سے اراکین اسمبلی کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔

ملک سکندر نے اپنے خط میں کہا کہ اپوزیشن اراکین عبدالواحد صدیقی، شکیلہ نوید اور بابو رحیم مینگل زخمی ہوئے۔

خط میں کہا گیا کہ آپ کی حکومت کو اپنے کیے پر پشیمانی نہیں، اب تک ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے 19جون کو اپوزیشن اراکین کے خلاف ایف آئی درج کروائی، حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگاتی رہی۔

ملک سکندر نے کہا کہ ان حالات میں آپ کے مشاورتی اجلاس کا کیا جواز بنتا ہے۔