اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، مگر حکومت کی مرضی فنڈ دے یا نہیں، اپوزیشن کا مجھ پر فریق بنانے کا الزام غلط ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ 18جون کے اسمبلی واقعے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ حکام کو لکھ دیا ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوگا کون قصور تھا اور کون نہیں، مجھ سے حکومت نے بھی کردار ادا کرنے کے لیے نہیں کہا، اپوزیشن کے پاس فلور موجود ہے، آئیں تحفظات بیان کریں۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ مشاورتی اجلاس کا مقصد یہی تھا کہ چیزوں کو بہتر کریں، میرا کام اسمبلی کو بہتر چلانا ہے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میرا اپوزیشن کو پیغام ہے کہ اسمبلی کے آئندہ اجلاسوں میں آئیں۔