مورگاہ گاؤں و گردونواح میں سرچ آپریشن

June 21, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ مورگاہ پولیس نے مورگاہ گائوں اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔ تھانہ مورگاہ پولیس نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن میں ایس ایچ اومورگاہ سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران148 گھروں کی تلاشی لی گئی ،22کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر295 افراد کو چیک کیا گیا، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم کی غرض سے عارضی رہائش اختیار کرنے والے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔