پولیس کی ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ میں نامزد 14ملزم گرفتار

June 21, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کھڈیوٹ میں پولیس کی ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کے مقدمہ میں نامزد 14 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، کہوٹہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروش سفیل کے بھائی افضال عرف ذیلا کی مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور رقص و سرود کی محفل ہو رہی ہے، پولیس نے کھڈیوٹ میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزمان رقص کی محفل میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئے قریبی جنگل میں فرار ہو گئے، فائرنگ سے پولیس پارٹی محفوظ رہی، کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقعسے فرار ہونے والے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں توقیر، اعجاز، شاہد، صغیر، نبیل، فرخ، نزابت، محسن، عادل، افضل، خلیل، رضوان، بصیر اور اظہر شامل ہیں، ایس ایچ او نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔