• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جانبازوں کی یاد میں یوم بحریہ کی تقریب، نیول چیف کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

1965 کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کے جانبازوں کی شجاعت کی یاد میں یوم بحریہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شہداء کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ 

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے شہداء کے اہلِخانہ سے ملاقات کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپریشن سومناتھ کے دوران قائم ہونے والی بہادری کی روایت آج بھی برقرار ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے خلاف کامیاب ڈیٹرنس کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ بحریہ کی تقریبات ملک بھر میں منعقد کی گئیں۔ 

قومی خبریں سے مزید