عثمان کاکڑ کی نماز جنازہ باغ جناح میں ادا کر دی گئی

June 21, 2021

پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء عثمان کاکڑ کی نماز جنازہ باغ جناح میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں شاہی سید، جے یو آئی ف کے راشد سومرو، قاری عثمان اور نہال ہاشمی نے شرکت کی۔

عثمان کاکڑ کی نماز جنازہ میں پختونخواہ میپ کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔

رہنماء پختونخوا میپ صدیق آغا کا کہنا ہے کہ عثمان کاکڑ کی میت کل صبح کوئٹہ منتقل کی جائےگی۔